حیدرآباد ۔ 19فبروری ( سیاست نیوز ) قلی قطب شاہ اسٹیڈیم میں سی اے اے ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مشاعرہ کیلئے پولیس نے اجازت دے دی ہے ۔ صدر رضائے الٰہی فاؤنڈیشن کی جانب سے حیدرآباد پولیس کمشنرس سے احتجاجی مشاعرہ کے انعقاد کیلئے تحریری درخواست کی گئی تھی ۔ جس کے بعد پولیس نے مشروط اجازت دیتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ یہ احتجاجی مشاعرہ 24فبروری کو قلی قطب شاہ اسٹیڈیم گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا اور مشاعرہ کیلئے شام 6بجے تا 9بجے تک اجازت دی گئی ہے ۔