قومی اسمبلی ہی عراق میں قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ کرنے کی اہل: نوری المالکی

   

بغداد : سابق عراقی وزیر اعظم و قانونی مملکت کولیشن کے لیڈری نورالمالکی کا کہنا ہے کہ آئین و انتظامیہ تبدیلی کے ذریعہ قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ صرف قومی اسمبلی ہی کر سکتی ہے۔نوری المالکی نے ویڈیو کانفرس میں تحریک ِ صدر کے لیڈر مقتدی الا صدر کی “قبل از وقت انتخابات ، آئینی و انتظامیہ تبدیلی” کے مطالبہ کی مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عراقی عوام مختلف نسلی و مذہبی فرقوں سے تعلق رکھتے ہیں، کسی کے بھی ذاتی نظریہ کو عوام پر مسلط نہیں کیا جا سکتا، عوامی نظریہ اساس ہے۔ نہ تو قبل ازوقت انتخابات ہوں گے اور نہ ہی آئین و انتظامیہ میںتبدیلی آئے گی۔ ان عوامل کا فیصلہ صرف اور صرف قومی اسمبلی کر سکتی ہے۔