نئی دہلی 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ ملک بھر کے سنیما ہالس بچوں کے استحصال کے انسداد اور اطفال کے خلاف جرائم پر ماخوذ کرنے کے بارے میں کلپس کی نمائش کی جائے۔ عدالت نے جمعرات کو وزارت بہبود خواتین و اطفال سے کہاکہ اِس ضمن میں مناسب کلپس کی اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔ فاضل عدالت نے ٹی وی چیانلوں کو بھی حکم دیا کہ یہ کلپس چائیلڈ ہیلپ لائن نمبرس کے ساتھ دکھائے جائیں۔