نئی دہلی : قومی تعلیمی پالیسی پر گورنرس کی کانفرنس کے دوران ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سیسوڈیا نے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی ایک شاندار آئیڈیا ہے لیکن اِس کو روبہ عمل لانے کے لئے روڈ میاپ کا فقدان ہے۔ تعلیم پر 6 فیصد جی ڈی پی خرچ کرنے کی باتیں ہوتی ہیں لیکن عمل ندارد ہے۔ مرکز نے حال ہی میں نئی قومی تعلیمی پالیسی کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پالیسی تیار ہوتی ہے ، اس پر دیانتداری سے عمل کیا جانا چاہئے ۔