قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول میانمار میں

   

نئی دہلی: قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے ) اجیت ڈوول آج نیپیتا میں منعقدہ بمسٹیک سیکورٹی چیفس کی چوتھی سالانہ میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز میانمار کے قومی سلامتی کے مشیر ایڈمرل مو آنگ سے بھی ملاقات کی۔ بمسٹیک کے سیکورٹی سربراہان نے گزشتہ روز وزیر اعظم کے سینئر جنرل من آنگ ہلینگ سے بھی ملاقات کی۔ میانمار میں ہندوستانی سفارت خانہ نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ این ایس اے اجیت ڈوول آج نیپیتا میں بمسٹیک سیکورٹی چیفس کی چوتھی سالانہ میٹنگ میں ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کل میانمار کے این ایس اے ایڈمرل موئے آنگ سے ملاقات کی تھی۔ چوتھی بمسٹیک سیکورٹی چیفس میٹنگ میں علاقائی دہشت گردی، بین الاقوامی جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ این ایس اے ڈوبھال کے علاوہ بمسٹیک کے سکریٹری جنرل اندرا منی پانڈے نے بھی ایڈمرل مو آنگ سے ملاقات کی۔