اراضی کی عاجلانہ سروے کی ہدایت، پداپلی میں جائزہ اجلاس، کلکٹر کا خطاب
پداپلی ۔ ضلع میں قومی شاہراہ کی تعمیر کے لئے اراضی کے سروے کا عمل فوری طور پر مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر پداپلی ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی۔ قومی شاہراہ کی تعمیر کے لئے اراضی کے حصول کے عمل پر متعلقہ عہدیداروں کے ہمراہ ضلع کلکٹر نے اپنے چیمبر میں بروز ہفتہ 09 اکتوبر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر عہدیداروں نے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ منچریال تا ورنگل ضلع تک تعمیر کی جانے والی قومی شاہراہ پداپلی ضلع میں تقریبا 38 کلو میٹر طویل ہوگی۔ جس کے لئے منتھنی ، راماگری، مْتارم، منڈلوں کے 16 مواضعات کے حدودمیں 493 اراضی کا حصول درکار ہے۔ منچریال ، پداپلی، بھوپال پلّی، ورنگل روٹ سے 38 کلو میٹر طویل قومی شاہراہ کی تعمیر کے لئے منظوری دی گئی ہے۔ اس ضمن میں 493ایکر اراضی کا حصول درکار ہے۔ جس میں فی الحال 50 فیصد سے زائد اراضی کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔ زیرالتواء اراضی سروے مکمل کرتے ہوئے جلد ازجلد اراضی کے حصول کا عمل مکمل کرنے کی ضلع کلکٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے مطلع کیا کہ قومی شاہراہوں کی تعمیر پر حکومت کی جانب سے بنیادی ترجیح دی جارہی ہے۔ اس پس منظر میں عاجلانہ طور پر کاموں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ حکومت کی جانب سے طئے کردہ وقت مقررہ تک اراضی کے حصول کے لئے لائحہ عمل تیار کرنے کی عہدیداروں کو انھوں نے ہدایت دی۔ضلع ایڈیشنل کلکٹر لکشمی نارائنا، منتھنی آرڈی او نرسمہا مورتی، متعلقہ عہدیداران وغیرہ نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
