قومی لوک عدالت میں 25 ہزار سے زائد مقدمات کی یکسوئی

   

حیدرآباد۔/13 نومبر، ( سیاست نیوز) نیشنل لیگل سرویسس اتھارٹی کی ہدایت پر تلنگانہ میں قومی لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا تاکہ مختلف زمرہ جات کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی یکسوئی کی جائے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ اجل بھویاں اور تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سرویسس اتھارٹی کے پرسن انچیف جسٹس پی نوین کمار اور ایگزیکیٹو چیرمین جسٹس ابھینند کمار شاولی کی نگرانی میں لوک عدالت کا اہتمام کیا گیا جس میں 276861 جملہ مقدمات کی یکسوئی کی گئی جن میں سے23205 مختلف تنازعات اور 253656 مقدمات عدالتوں میں زیر التواء تھے۔ مختلف کیسس میں 145.07 کروڑ معاوضہ کی منظوری دی گئی۔ر