قومی ٹیکہ اندازی مہم میں 197.46 کروڑ ویکسین لگائی گئیں

   

نئی دہلی: قومی ٹیکہ اندازی مہم کے تحت ملک بھر میں 197.46 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے چہارشنبہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 8 بجے تک 197 کروڑ 46 لاکھ 57 ہزار 138 ویکسین لگائی گئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 لاکھ 44 ہزار 788 ویکسین لگائی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 14,506 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد چار کروڑ 34 لاکھ 33 ہزار 345 ہو گئی ہے ۔ملک میں ہفتہ وار تصدیق شدہ کیسز کی شرح 3.30 فیصد اور یومیہ تصدیق شدہ کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہے ۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 11,574 لوگوں کو کووڈ سے آزاد کیا گیا ہے ۔ اب تک کووڈ سے کل چار کروڑ 28 لاکھ 08 ہزار 666 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔