قومی پرچم الٹا لہرانے پر آر ایس آئی معطل

   

حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ قومی یکجہتی پروگرام کے دوران ضلع بھوپال پلی میں اس وقت فراتفری مچ گئی جب قومی پرچم الٹا لہرایا گیا۔ حکومت کے مشیر سابق آئی پی ایس انوراگ شرما بحیثیت مہمان خصوصی بھوپال کلکٹریٹ تقاریب میں پہنچے اور انہوں نے قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ بھی گایا گیا۔ بعد میں محسوس کیا گیا کہ قومی پرچم الٹا لہرایا گیا ہے۔ ضلع ایس پی سریندر ریڈی نے قوم پرچم لہرانے میں غیرذمہ دارانہ رول ادا کرنے والے آر ایس آئی کو فوری معطل کردیا۔ اس طرح کا ایک اور واقعہ ڈچپلی میں بھی پیش آیا جہاں ایم پی ڈی او آفس میں قومی پرچم الٹا لہرایا گیا جس پر ایم پی پی صدر بھومنا نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ن