قومی پرچم لہرانے کیلئے اجازت درکار نہیں: نیہابورا

   

نئی دہلی ۔ 22 اکٹوبر (ایجنسیز) آل انڈیا اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن (آئیسا) کی صدر نیہابورا نے دہلی پولیس کے اس نوٹس کو دہلی ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے جس میں قومی پرچ لہرانے پر ان سے امن برقرار رکھنے کا مچلکہ طلب کیا گیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ہندوستان کے شہریوں کو اپنا قومی پرچم لہرانے کیلئے پولیس یا کسی انتظامیہ سے اجازت مانگنے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔ جسٹس سبرامنیم پرساد کی عدالت میں سماعت کے دوران نیہابورا کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل گوپال سنکر نارائنن نے پولیس نوٹس کے قانونی جواز پر سوال اٹھایا اور کہا کہ دہلی پولیس کو قانون پڑھانے کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب دہلی پولیس کی نمائندگی کرنے والے ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل چیتن شرما نے اس درخواست کی قانونی حیثیت پر ابتدائی اعتراض اٹھایا۔ اسٹوڈنٹ لیڈر نیہابورا ایس آئی آر میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں سرگرم رہی ہیں۔