قونصل جنرل ایران کے زیر اہتمام

   

Ferty9 Clinic

۔22 تا 24 جون انٹرنیشنل قرآن اگزیبیشن
حیدرآباد ۔ 12۔جون (سیاست نیوز) اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت نے ملک کے نامور اداروں کے اشتراک سے 22 تا 24 جون حیدرآباد میں بین الاقوامی قرآن نمائش کے اہتمام کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ نمائش سالارجنگ میوزیم میں صبح 10 تا شام 5.00 بجے عوام کیلئے کھلی رہے گی۔ نمائش میں ملک کے نامور میوزیم ، اداروں اور ایران کے اسلامی اداروں کی جانب سے قرآن مجید کے نادر و نایاب نسخے اور قرآنی سائنس پر مبنی ایران اور ہندوستان میں شائع شدہ کتابوں اور تفاسیر کو پیش کیا جائے گا۔ بین الاقوامی نمائش سے اشتراک کرنے والے اداروں میں جامعہ نظامیہ حیدرآباد ، اسلامک ریسرچ فاونڈیشن بارگاہ امام رضاؑ مشہد، نیشنل مشن فار مینو اسکرپٹ نئی دہلی، ولایت فاؤنڈیشن نئی دہلی ۔ رام پور رضا نیشنل لائبریری ، جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ زون ، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی ، روزنامہ سیاست ، باب العلم لائبریری حیدرآباد اور نظامس میوزیم حیدرآباد شامل ہیں۔ 22 جون کو صبح 10.30 بجے سالارجنگ میوزم کے ویسٹرن بلاک میں قرآن پر بین الاقوامی سمینار ہوگا ۔ ہندوستان اور ایران کے نامور اسکالرس مقالے پیش کریں گے ۔ کونسل جنرل ایران متعینہ حیدرآباد نے اہل علم افراد سے استفادہ کی اپیل کی ہے۔