قونصل جنرل ہند جدہ کے ہاتھوں ساوینر2019ء کی رسم اجراء

   


جدہ ۔ 15 اکٹوبر (پریس نوٹ) بزم عثمانیہ جدہ کی جانب سے ترتیب دیئے گئے (ساوینر 2019ء بہ سلسلہ سو سالہ عظیم تاریخی اور تعلیمی خدمات جامعہ عثمانیہ) کی رسم اجراء 14 اکٹوبر 2022ء کو عزت مآب محمد شاہد عالم قونصل جنرل ہند جدہ نے قونصل جنرل جدہ کے آفس میں انجام دی۔ قونصل جنرل عزت مآب محمد شاہد عالم نے کہا کہ وہ اعلیٰ حضرت میر عثمان علی خان بہادر کی بے مثال اور یادگار خدمات سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد دکن میں ایک یونیورسٹی قائم کرنے کا خواب دیکھا تھا جو ان کی زندگی میں پورا ہوا اور اس یونیورسٹی کا نام عثمانیہ یونیورسٹی رکھا گیا جو آج تک ہمارے ہندوستانی اس یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کررہے ہیں اور اس یونیورسٹی کے طالب علم بھر میں اپنی تعلیمی قابلیت سے یونیورسٹی اور اپنے ملک ہندوستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ قونصل جنرل نے (ساوینر 2019ء) کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ساوینر2019ء ایک معلوماتی اور تاریخی ساوینر ہے اس ساوینرسے آنے والی نسل اور انڈین کمیونٹی کی عثمانیہ یونیورسٹی کے تعلیمی خدمات اور حضور نظام میر عثمان علی خان بہادر کے بے مثال اور تاریخی خدمات سے روشناس کروایا جائے گا۔ قونصل جنرل نے صدر بزم عثمانیہ جدہ عارف قریشی کی حب الوطنی اور سماجی، تعلیمی، علمی و ادبی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی خدمات قابل قدر ہیں۔ اس رسم اجراء تقریب میں رام نارائن ایر سرپرست انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ و اگزیکیٹیو ایڈیٹر سعودی گزٹ، سابق سرپرست انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ ڈاکٹر دلشاد احمد شمسی، صدر بزم عثمانیہ جدہ و انڈین کلچرل سوسائٹی جدہ عارف قریشی اور امتیاز مرزا کلچرل سکریٹری نے شرکت کی۔