قیدیوں کے فوری تبادلے کیلئے حماس آمادہ

,

   

اسرائیل کے ساتھ بہ یک وقت یا مرحلہ وار تبادلہ کیلئے بھی تیار: القسام بریگیڈ

غزہ : غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے سربراہ یحییٰ سنور کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ فوری قیدیوں کے تبادلے کیلئے وہ تیار ہیں۔ یحییٰ سنور کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کے تبادلے کے طور پر حماس کی مزاحمت کے دوران قید میں آنے والے تمام قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل ہمارے قیدیوں کو چھوڑ دے گا توہم بھی 7 اکتوبر کو حراست میں لیے کیے گئے قیدیوں کو چھوڑ دیں گے۔القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بھی ایک بیان میں کہا کہ ہمارے ہاتھوں میں دشمن کے یرغمالیوں کی بڑی تعداد کے بدلے اسرائیل کی جیل سے تمام فلسطینی قیدیوں کو خالی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر دشمن ایک ہی بار میں ایسا کرنا چاہتا ہے ہم تیار ہیں اور اگر وہ مرحلہ وار کرنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں۔دوسری طرف قطر نے بھی مصالحت کی پیش کی تھی جبکہ دنیا کے کئی ممالک اور تنظیموں نے فوری جنگ بندی اور غزہ کے شہریوں کیلئے غذا ‘ پانی اور طبی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیا ہے ۔7 اکٹوبر سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں تقریباً 8 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔