لائبریری کو 90 برس بعد کتاب واپس مل گئی

   

نیویارک : نیویارک کی ایک لائبریری کو 90 برس بعد اپنی کتاب واپس مل گئی، یہ 1925 کی شائع شدہ کتاب ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوزف کونریڈ کی کتاب یوتھ اینڈ ٹو ادر اسٹوریز کو 1933 میں لارخماؤنٹ پبلک لائبریری نے جاری کیا تھا۔ جولائی میں ریاست ورجینیا سے جونی مورگن نامی خاتون نے لائبریری سے رابطہ کیا اور بتایا کہ انہیں سوتیلے باپ کے سامان سے یہ کتاب ملی ہے۔ جونی نے ستمبر کے آخر میں لارخماؤنٹ لائبریری کو کتاب واپس بھجوا دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لائبریری نے لیٹ فیس کے طور پر صرف 5 ڈالر جرمانہ وصول کیا۔ لارخماؤنٹ لائبریری 1926 میں قائم ہوئی تھی، اس کے قیام کے بعد سے اب تک یہ پہلا موقع تھا کہ اتنے طویل عرصہ تک کوئی کتاب لائبریری کو واپس نہ کی گئی ہو۔ جمی ایلس نامی شخص نے لائبریری سے کتاب نکلوائی تھی، 1978 میں اس کا انتقال ہوگیا تھا۔