لائف اسپان کے کارپوریٹ آفس کا مادھا پور میں افتتاح

   

حیدرآباد :۔ ہندوستان کی ایک بڑی نیوٹراسیوٹیکل مینوفیکچرر ’ لائف اسپان پرائیوٹ لمٹیڈ ‘ نے حیدرآباد ، مادھا پور میں اس کے کارپوریٹ آفس کا افتتاح کیا ۔ لائف اسپان عنقریب ہندوستان میں 100 ’ ہیپی اینڈ ہیلتھی لیونگ ‘ اسٹورس کھولنے والی ہے ۔ اس دفتر کا افتتاح بدست مسٹر جیش رنجن ، آئی اے ایس و پرنسپل سکریٹری آئی اینڈ سی ، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ ، حکومت تلنگانہ عمل میں آیا ۔ جیش رنجن نے لائف اسپان کے پراڈکٹ پورٹ فولیو پر مسرت جتائی اور حالیہ پراڈکٹس میں دلچسپی دکھائی ۔ لائف اسپان کے موجودہ طور پر 59 پراڈکٹس میں ٹیبلیٹس ، کیپولس ، جوسیس ، پاوڈرس ، ڈسکیٹس ، اسپریڈس اور شخصی نگہداشت کے پراڈکٹس شامل ہیں ۔ 20 پراڈکٹس ڈیولپمنٹ کے مختلف مراحل میں ہیں ، جو دسمبر 2020 تک کمرشیلائزیشن کے لیے تیار ہیں ۔ لائف اسپان سال 2021 میں 60 تا 70 پراڈکٹس شامل کرے گا ۔۔