لائف لائن پرواز کے تحت 35 ٹن سامان کی فراہمی

   

نئی دہلی 17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے دوران ضروری طبی اور دیگر سامان کی فراہمی کے لئے شروع کی گئی لائف لائن پرواز کے ذریعہ جمعرات کو 35ٹن سے زائد سامان ملک کے مختلف حصوں میں پہنچایا گیا۔اس میں ناگالینڈ میں کوویڈ 19 ٹیسٹ لیبارٹری بنانے کے لئے درکار سامان بھی شامل ہے ۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے آج بتایا کہ ہندوستانی ایئر فورس کا سی-17گلوب ماسٹر-3 ہیلی کاپٹر 18 ٹن طبی سامان لے کر کوہیما پہنچا۔یہ آلات حیاتیاتی تحفظ کے تیسرے سطح کی تجربہ گاہ کی تعمیر کے لئے ضروری ہیں۔اس تجربہ گاہ میں کورونا کووڈ19کی جانچ ہو سکے گی۔اس سے شمال مشرقی ریاستوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
لائف لائن پرواز کے تحت جمعرات کو ایئر انڈیا کے طیاروں نے 9اور ایئر فورس کے طیاروں نے چھ اڑانیں بھریں۔ان میں 35.42ٹن سامان کی فراہمی کی گئی۔