لاج کینر نمبر 297 کی انسانی جذبہ سے کام کرنے والے بارہ لوگوں کو تہنیت

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : گلوبل آرگنائزیشن ، فری میسنری کے ایک ابتدائی یونٹ ، لاج کیز نمبر 297 کی جانب سے پبلک ریلیشنس کونسل آف انڈیا حیدرآباد چیاپٹر کے تعاون و اشتراک سے حیدرآباد گوشہ محل بارہ دری میسونک بلڈنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں بارہ گڈ اسماریٹنس کو تہنیت پیش کی گئی ۔ یہ تہنیت انہیں لاج کیز نمبر 297 کی سلور جوبلی تقاریب کے سلسلہ میں پیش کی گئی جس کا مقصد سماج میں اچھائی اور اچھے لوگوں کے کام کا اعتراف کرنا ہے اور دوسروں کی اسے اپنانے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ابراہام مارکوس گرانڈ ماسٹر فری میسنری نے ’ کسی کی مسکراہٹ کا سبب بنو ‘ تھیم کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے سماج میں مدد ملے گی ۔ مسٹر اشوک کمار ، صدر لاج کینر نے ان کے خطاب میں کہا کہ لاج کینر کا منصوبہ اس کے سلور جوبلی سال 2019 کے دوران مختلف سرگرمیاں انجام دینے کا ہے ۔ بارہ لوگوں میں جنہیں اس تقریب میں تہنیت پیش کی گئی ، کے رمیش اسکول پرنسپل جنہوں نے سردی سے حفاظت کے لیے بچوں کو کیاپس فراہم کی ، کے پرینکا اور ایم رویندر ، پولیس کانسٹبلس ، آٹو ڈرائیور ویملولہ راجو جس نے ایک خاتون پاسنجر کا آٹو میں چھوٹ گیا بیاگ اسے واپس کیا جس میں 37060 روپئے تھے ، سڑک پر ملے 6600 روپئے چکڑ پلی پولیس کے حوالہ کرنے والا سافٹ ویر انجینئر کے رچیا ، ٹریفک پولیس کانسٹبل برہما چاری ، جس نے کوکٹ پلی میں ایک خاتون کو اسے ملا ایک موبائل اور 5000 روپئے واپس کیے ۔ ایک زخمی کو انسانی جذبہ کے تحت اپنی گاڑی میں دواخانہ لے جانے اور علاج کے اخراجات بھی ادا کرنے والے پولیس انسپکٹر مہیش ، سدی پیٹ کے دو بھائیوں کو 10 لاکھ روپئے واپس کرنے والا دیانت دار آٹو ڈرائیور جے رمیش اور دوسرے شامل ہیں ۔۔