لارنس بشنوئی انٹرویو‘ پنجاب پولیس کے7 ملازمین معطل

   

چندی گڑھ: پنجاب پولیس نے پولیس کی حراست کے دوران گینگسٹر لارنس بشنوئی کا انٹرویو کرنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے عہدے دو افسران سمیت7 پولیس ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔اسپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ہیومن رائٹس) کی سربراہی میں ریاستی پولیس کی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے پایا کہ بشنوئی کا ایک انٹرویو اس وقت لیا گیا جب وہ کھرار، موہالی میں پنجاب پولیس کی حراست میں تھا اور دوسرا انٹرویو راجستھان میں لیا گیا تھا۔ ایس آئی ٹی نے ان سات اہلکاروں کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے کا مجرم پایا جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔جمعہ کو پنجاب کے ہوم سکریٹری کے جاری کردہ حکم کے مطابق ڈی ایس پی گرشر سنگھ سندھو، ڈی ایس پی سمر ونیت، سب انسپکٹر رینا (سی آئی اے کھرڑ)، سب انسپکٹر جگت پال جنگو، سب انسپکٹر شگن جیت سنگھ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر مختیار سنگھ اور ہیڈ کانسٹیبل اوم پرکاش کو معطل کر دیا گیا ہے۔معاملے کی حساسیت کے پیش نظرانا تمام افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔ہوم سکریٹری کے حکم میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیا گیا جس میں پتا چلا کہ بشنوئی کا انٹرویو جو ایک نجی ٹیلی ویژن چینل پر نشر ہوا 3 اور 4 ستمبر 2022 کی درمیانی رات کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ لیا گیا تھا۔