لارڈس کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی حکومت کے ٹی ہب سے مربوط

   

حیدرآباد ۔ /14 ستمبر (پریس نوٹ) لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجنیئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ( آٹونومس ) نے تلنگانہ حکومت کے ٹی ہب سے ٹائی اپ کرلیا ، جو ہندوستان کی سب سے بڑی اسٹارٹ اپ انکیو بیٹر ہے ۔ یادداشت مفاہمت
(MOU)
پر /19 ستمبر کو لانچ پیاڈ پروگرام کیلئے ڈاکٹر آر ۔ حفیظ باشاہ ، ڈائرکٹر لارڈس ٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹر اور ڈاکٹر سری رام ائیر ، وائس پریسیڈنٹ ٹی ہب نے مسٹر گنیش رایلا ڈائرکٹر ، اکیڈیمک پروگرامس ٹی ۔ ہب اور مسٹر ایس ایم تاج دار علی تاج ، سی ای او و منیجرس لارڈس ٹکنالوجی بزنس انکیوبیٹر کی موجودگی میں دستخط کئے ۔
MOU
کے مطابق 50 طلبہ جو اختراعی منصوبے رکھتے ہوں ان کو ٹی ہب میں نکھارا جائے گا ۔