لارڈطارق احمد ومبلڈن کا دورہ ہند

   

ہند۔ برطانیہ فوج کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنے میں معاون
نئی دہلی۔/5 اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ومبلڈن کے لارڈ طارق احمد اس وقت ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ برطانیہ اور ہندوستان کے تعلقات میں مزید استحکام پیدا کرے گا۔ لارڈ احمد برطانیہ کے وزیر مملکت برائے دولت مشترکہ ، اقوام متحدہ اور جنوبی ایشیا ہیں۔ نئی دہلی میں لارڈ احمد نے برطانیہ کے رول کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے ہندوستان کے ساتھ مل کر کئی اہم کام کئے ہیں۔ عالمی چیلنجس کو نمٹا ہے جیسے ماحولیاتی تبدیلی، جنسی مساوات جیسے چیلنجس کو دونوں ملکوں نے بڑی خوبی کے ساتھ نمٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی 150 ویں یوم پیدائش تقاریب بھی منعقد کی گئیں۔ انہوں نے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ خوشحالی اور ترقی کیلئے جو بنیادیں قائم کی ہیں وہ آج اہم ثابت ہورہی ہیں۔ توقع ہے کہ لارڈ احمد وزیر اقلیتی اُمور عباس نقوی اور وزیر ٹکسٹائیل و بہبود خواتین و اطفال سمرتی ایرانی، وزیر ماحولیات فاریسٹ، وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر سے بھی ملاقات کریں گے۔