لاری حادثہ کے بعد شعلہ پوش، فرنیچر اور اسکراپ گودام میں آتشزدگی

   


حیدرآباد۔/4 ستمبر، ( سیاست نیوز) ایل بی نگر ساگر رنگ روڈ ہائی وے فلائی اوور کے قریب ایک لاری حادثہ کا شکار ہوکر شعلہ پوش ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آندھرا پردیش کی ایک لاری ایل بی نگر فلائی اوور کے نیچے سے گذر رہی تھی کہ اتفاقی طور پر لاری میں اچانک آگ لگ گئی اور کچھ ہی دیر میں لاری کا کیبن بھی مکمل طور پر جلکر خاکستر ہوگیا۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر 2 فائر انجن جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پالیا۔ آتشزدگی کا ایک اور واقعہ قائم نگر چنتل میٹ پہاڑی میں بھی پیش آیا جس میں ایک فرنیچر اور اسکراپ کا گودام جلکر خاکستر ہوگیا۔ب