نئی دہلی: ہندی فلموںکی اداکارہ پریتی زنٹا، جو امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں رہتی ہیں، کہتی ہیں کہ وہ محفوظ ہیں، لیکن شہر میں زبردست آگ لگنے سے ہونے والی تباہی کو دیکھ کر انہیں بہت دکھ ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس کاؤنٹی کے میڈیکل ایگزامینر کے دفتر نے تصدیق کی ہے کہ آگ سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے۔منگل کی رات آگ لگنے سے گھروں، اپارٹمنٹس اور تجارتی عمارتوں سمیت 12000سے زائد ڈھانچے جل کر خاکستر ہو گئے۔اداکارہ نے ‘X’ پر کہا کہ انہوںنے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایسا دن نظر آئے گا۔انہوںنے لکھاکہ راکھ آسمان سے برف کی طرح گر رہی ہے۔مجھے اپنے اردگرد ہونے والی تباہی دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔. خدا کا شکر ہے کہ ہم محفوظ ہیں۔اداکارہ نے فائر ڈپارٹمنٹ اور فائر فائٹرز کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ میر دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو بے گھر ہو چکے ہیں اور اس آگ میں سب کچھ کھو چکے ہیں۔. امید ہے کہ جلد ہی آگ پر قابو پالیا جائے گا۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس سب سے بڑی آگ کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔