لاس ویگاس: یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاس ویگاس پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ فائرنگ کرنے والے کے علاوہ تین افراد مارے گئے،گولی لگنے والے ایک اور شخص کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے ترجمان ایڈم گارسیا نے کہا کہ ملزمان فائرنگ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔کیمپس میں ایک شوٹر کی اطلاع دینے والی کال موصول ہونے کے بعد، قانون نافذ کرنے والے افسران نے فوری طور پر جواب دیا اور ملزمان کو پکڑ لیا۔ لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس نے حملہ آور کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی کلیئرنس دے دی تھی تاہم یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کو ایک دن کیلئے بند کردیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کیمپس میں طلباء بری طرح سے ڈرے ہوئے تھے، جیسا کہ 2017 میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔