لاس ویگس میں اپارٹمنٹ میں آگ لگی،6 ہلاک

   

واشنگٹن22دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )امریکہ کے لاس ویگس میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 13لوگ زخمی ہوگئے ۔محکمے نے بیان جاری کرکے کہا،‘‘ایلفن اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی وجہ سے چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور 13لوگ زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ صبح چار بج کر 13منٹ پر ہوا۔آگ لگنے کے بعد کچھ لوگ کھڑکی توڑکر کود گئے اور علاقے میں کالا دھواں چھاگیا۔فائربریگیڈ اہلکار جائے وقوع پر پہنچنے پر کچھ لوگ اپارٹمنٹ سے کود گئے ۔زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال لے جایاگیا ہے ۔اس حادثے میں دو بلی اور ایک کتے کی بھی موت ہوئی ہے ،جن کی لاشیں اپارٹمنٹ سے برآمد کی گئی ہیں۔اس حادثے کی وجہ سے 23لوگ بے گھر ہوگئے ۔