رانچی ۔ /2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ پولیس نے رانچی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس (ریمس)کے وارڈ کا معائنہ کیا جہاں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو زیرعلاج ہیں ۔ جس کے بعد میڈیا میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سکیورٹی وجوہات پر لالو کو اس عمارت کی کسی دوسری منزل پر منتقل کیا جاسکتا ہے ۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (صدر) دیپک پانڈے نے اس کی تردید کی ہے ۔