لالو کی ضمانت عرضی پرسی بی آئی سے جواب طلب

   

نئی دہلی،15مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) سپریم کورٹ نے کروڑوں روپے کے چارہ گھپلے سے متعلق تین معاملوں میں بہار کے سابق وزیراعلی لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر مرکزی تفتیشی بیورو(سی بی آئی)سے جمعہ کو جواب طلب کیا۔چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی سہ رکنی بینچ نے راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ کی عرضی پر جانچ ایجنسی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے ۔