لالو کے خاندانی معاملات سے بہار کاکیا لینا دینا : پرشانت کشور

   

حاجی پور۔ 25 مئی (یواین آئی) جن سوراج کے بانی پرشانت کشور نے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو کی طرف سے اپنے بڑے بیٹے تیج پڑتاپ یادو کو پارٹی سے نکالے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آر جے ڈی صدر اپنے خاندان میں سے کسے رکھتے ہیںیا نکالتے ہیں، اس سے بہار کو کیا لینا دینا ہے ۔ اتوار کو ویشالی ضلع کے مہناربلاک میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد کشور نے تیج کو پارٹی اور خاندان سے نکالے جانے پر کہا کہ لالو یادو اپنے خاندان میں کسے رکھتے ہیں یا نکالتے ہیں، بہار کا اس سے کیا لینا دینا ہے ۔ انہوں نے طنز کیا کہ آج بھی لالو یادو چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے تیجسوی یادو ریاست کے وزیر اعلیٰ بنیں۔