لال بہادر شاستری نے ٹرین حادثے کے بعد استعفیٰ دیا تھا: شرد پوار

,

   

ممبئی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(NCP) کے سربراہ شرد پوار نے اوڈیشہ میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کے بعد مرکزی وزیر ریل اشونی ویشنو کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اُس وقت کے مرکزی وزیر ریلوے لال بہادر شاستری نے ایک ٹرین حادثہ کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب لال بہادر شاستری ریلوے کے وزیر تھے تو ایک ٹرین حادثہ پیش آیا، جس میں کافی جانی نقصان ہوا تھا، حالانکہ جواہر لال نہرو استعفیٰ دینے کے فیصلے کے خلاف تھے لیکن شاستری نے کہا ہے کہ یہ میری اخلاقی ذمہ داری ہے اور انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ایسے ہی واقعات کا سامنا ہے، سیاستدانوں کو ممکنہ اقدامات کرنے چاہئیں۔پوار نے اڈیشہ کے بالاسور میں ہولناک ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کیا۔