بھوپال۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لال جی ٹنڈن مدھیہ پردیش کے گورنر کی حیثیت سے 29 جولائی کو راج بھون میں منعقد ایک تقریب میں حلف لیں گے۔ فی الحال وہ بہار کے گورنر ہیں اور 28 جون کو وہ بھوپال آئیں گے یہ بات راج بھون کے ایک ترجمان نے چہارشنبہ کو بتائی۔ مدھیہ پردیش کی عدالت عالیہ کے کارکرد چیف جسٹس روی شنکر جھا آئندہ دو شنبہ کو انہیں حلف دلائیں گے۔ ٹنڈن، آنندی بین کی جگہ مدھیہ پردیش کے گورنر ہوں گے۔ آنندی بین کو اترپردیش کی گورنر مقرر کیا گیا ہے۔
