26 جنوری کو لال قلعہ تشدد معاملے میں دہلی کورٹ نے دیپ سدھو کو 7 دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔پولیس نے عدالت سے 10 دن کی حراست مانگی تھی،لیکن عدالت نے 7 دن کی حراست میں دیپ سدھو کو بھیجا ہے۔حالانکہ پولیس نے عدالت سے کہا کہ دیپ سدھو کو کرنال سے گرفتار کیا گیا اور آگے بھی دیپ سدھو کی ریمانڈ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔دوسری طرف بچاو فریق کے وکیلوں نے کہا کہ دیپ سدھو غلط وقت پر غلط جگہ پہنچ گیا تھا۔اس نے بھاگنے کی کوشش نہیں کی۔اس سے پہلے دیپ سدھو کو تیس ہزاری کورٹ کی میٹرو پولی ٹین مجسٹریٹ پرگیہ گپتا کی عدالت میں پیش کی گئی۔