لال ٹوپی سے گھبرائے ہوئے ہیں بی جے پی قائدین:اکھلیش

   

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی کے گورکھپور میں دئیے گئے بیان پر جوابی وار کرتے ہوئے سماجو ادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ لال ٹوپی کا ڈر بی جے پی لیڈروں کے اندر گھر کر گیا ہے ۔اکھلیش نے بدھ کو کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کو اب اپنے سیاسی وجود کا خطرہ محسوس ہونے لگا ہے ۔ بی جے پی کی لال بتی بجھنے والی ہے ۔ اس سچائی سے بی جے پی اچھی طرح سے واقف ہوگئی ہے ۔ تبھی وہ ایس پی بے بنیاد الزامات لگانے میں محو ہے ۔ ہندوستانی تہذیب کا جب تب دم بھرنے والے بی جے پی لیڈروں کو پتہ نہیں یہ جانکاری ہے کہ نہیں کہ ہنومان جی کا رنگ لال ہے ۔ سورج کا رنگ لا ہے ۔ ہر ایک کی زندگی میں لال رنگ ہے ۔ لال رنگ تبدیلی کا بھی ہے ۔ خون کا بھی رنگ لال ہے ۔ ان تمام کو بی جے پی کی سمجھ نہیں ہے کیونکہ اس کی پالیسیاں تو نفرت پھیلانے والی ہیں۔ کالی ٹوپی والے یہ نہیں سمجھ پائیں گے کیونکہ ان کی سوچ کافی محدود ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں کو ملک کے جذبات سے کچھ لینا دینا نہیں ہے ۔ کسانوں، نوجوانوں کے مسائل کے تئیں اس رخ نظرانداز کرنے والا ہے ۔ کسانوں سے کئے گئے وعدوں کو بی جے پی بھول گئی ہے ۔ یہی نہیں اس نے اپنے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے تھے انہیں بھی وہ کوڑے کی ڈھیر میں ڈال چکی ہے ۔ نوجوانوں کو روزگار کے جھوٹے اعداد سے گمراہ کیا جاتا ہے ۔