لاٹری کے بارے میں والدین کو بتانے پرگرل فرینڈ کے خلاف مقدمہ

   

واشنگٹن: امریکہ میں ایک شہری نے 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی لاٹری جیتنے کے بعد اپنی گرل فرینڈ جس سے ایک بیٹی بھی ہے، پر مقدمہ دائر کیا ہیکہ اس نے یہ خبر اپنے والدین کو کیوں بتائی۔امریکہ میں لاٹری کی تاریخ کا دوسرا سب سے بڑا انعام جیتنے والے شہری نے گرل فرینڈ سارا اسمتھ، جس نے رازداری معاہدہ پر دستخط کرنے کے باوجود اپنے والدین کو لاٹری جیتنے کی خبر سے آگاہ کیا، پر مقدمہ دائر کیا ہے۔نامعلوم شہری جس نے واضح وجوہات کی بناء پر اپنا نام ظاہر نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے، دعویٰ کرتا ہیکہ سارہ اسمتھ ان چند لوگوں میں سے ایک تھی جنہیں لاٹری جیتنے کے بارے میں علم تھا۔ اس سے غیر انکشافی معاہدہ (این ڈی اے) پر دستخط کروائے گئے تھے تاکہ اسے 10 سال تک یہ راز افشا کرنے سے روکا جا سکے۔