واشنگٹن ۔ 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی خاتون سائنسداں سوزین ایٹن جو ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوگئی تھیں، کی نعش ایک ایسی خندق (بنکر) سے دستیاب ہوئی ہے جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی استعمال کیا کرتے تھے جو یونانی جزیرہ کریٹ میں واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق کریٹ میں سوزین ایٹن ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے آئی تھیں لیکن اچانک وہ لاپتہ ہوگئی تھیں۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ معلوم ہوا ہیکہ سائنسداں کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔
