لاپتہ 5 سالہ بچہ 24 گھنٹے بعد مل گیا

   

ہیونس آئرس ۔20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک پانچ سالہ بچہ جو ارجنٹینا میں ایک فیملی واک کے دوران لاپتہ ہوگیا تھا، 24 گھنٹے گزرنے کے بعد ملک کے مغربی علاقہ میں واقع ایک ریگستان میں صحیح سلامت پایا گیا۔ بچے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی سان جوان صوبہ کے حکام اور دیگر 1000 والنٹیرس فوری حرکت میں آگئے تھے اور انہوںنے بچے کی تلاش شروع کردی تھی۔ تاہم ڈاکر ریالی کے سابق موٹر سائیکل سوار نے بچہ کو 13 کیلومیٹر دور واقع ایک مقام پر دیکھا اور پہچان لیا۔ لاپتہ بچہ کو فوری طور پر ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا کیوں کہ اس کے جسم میں پانی کی بے حد کمی ہوگئی تھی۔ علاج کے بعد بچہ نے بتایا کہ وہ ایک چھوٹی چٹان کے سہارے آرام کرتا رہا اور سوتا رہا اور اسی دوران ایک بہتے ہوئے جھرنے سے پانی پیا اور کچھ گھاس بھی کھائی۔ البتہ بچہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ آخر لاپتہ اکس طرحے ہوا اور ریگستان کیسے پہنچ گیا۔