لاپرواہی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : سنکرانت تہوار کے لیے لوگ بڑے پیمانے پر اپنے اپنے آبائی مقامات کو پہونچتے ہیں ساوتھ سنٹرل ریلوے اور تلنگانہ آر ٹی سی کی جانب سے خصوصی ٹرینیں اور بسیں چلائی جارہی ہیں اس کے علاوہ خانگی ٹرانسپورٹ کی بھی بے حساب گاڑیاں چلائی جارہی ہیں ۔ باوجود اس کے شہر کے اہم بس اسٹانڈس اور ریلوے اسٹیشن میں عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔ گاڑیاں نہ ملنے کی وجہ سے عوام کسی بھی طرح اپنے اپنے گاوں کو پہونچنے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے ۔ یہ تصویر اس کا ثبوت ہے ۔ چیوڑلہ روڈ پر روانہ ہونے والی اس ٹمپو گاڑی کے پیچھے ایک شخص اسٹیپنی پر بیٹھ کر جوکھم بھرا سفر کررہا ہے ۔ اس تصویر کو سائبر آباد ٹریفک پولیس نے ٹوئیٹر پر شیئر کیا ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے وائرل ہوگیا ہے ۔ گاوں کو جانے کے لیے جلد بازی کرنے کے بجائے محفوظ سفر کو ترجیح دینے کی ضرورت ہے ۔ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر حادثات سے دوچار ہوسکتے ہیں ۔۔ ن