لاڈ بازار کی دوکان میں آتشزدگی

   

حیدرآباد ۔ 18مارچ ( سیاست نیوز) چارمینار کے قریب لاڈبازار میں چوڑیوں اور زیورات کی دوکان روبی پرلس اینڈ جیولرس میں آج رات اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ نے وہاں پہنچ کر فوری قابو پالیا ۔ ذرائع نے کہا کہ آگ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا لیکن علاقہ میں کچھ دیر کیلئے سنسنی پھیل گئی تھی ۔