لاکھوں افغانیوں کیلئے امریکہ کے دروازے بند

   

واشنگٹن : ٹرمپ انتظامیہ نے امریکہ میں افغانیوں آباد کاری کی نگرانی کرنے والے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔امریکہ میں نمائندہ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک میں اسپیشل امیگریشن ویزے کے منتظر دو لاکھ افغانیوں کیلئے امریکہ کے دروازے بند کردیے گئے ۔امریکہ میں افغان آباد کاری کا دفتر افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد قائم کیا گیا تھا، امریکہ میں افغان آباد کاری کی نگرانی کرنے والے دفتر اس سال اپریل میں بند ہوجائیں گے ۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو لاکھ کے قریب افغانی امریکا آنے کیلئے کلیئرنس حاصل کرچکے تھے ۔امریکی فوج کے انخلاکے بعد سے اب تک1 لاکھ 18ہزار افغانی امریکا میں آباد ہوچکے ہیں۔