نیویارک : عالمی بینک کے مطابق حالیہ سیلابوں کی وجہ سے پاکستان میں 58 سے 90 لاکھ افراد خط غربت سے نیچے چلے جائیں گے۔ ماہرین اور سیاست دانوں کے خیال میں حکومت چاہے تو مزید لوگوں کوغربت کا شکار ہونے سے بچا سکتی ہے۔ عالمی بینک کی 6 اکتوبر کو جاری کی گئی اس رپورٹ کا عنوان پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ 2022 ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022 ء میں پاکستان میں شرح نمودو فیصد رہے گی۔