نئی دہلی:انڈیگو نے مارچ میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے 50ہزار سے زیادہ پروازیں چلائیں۔انڈیگو نے آج بتایا کہ گھریلو روٹس پر شروع کی گئی معمول کی مسافر پروازوں کیساتھ ہی چارٹرڈ مسافر پروازوں، چارٹرڈ مال بردار پروازوں، دوطرفہ معاہدوں کے تحت پروازوں اور وندے بھارت مشن کی پروازوں کو ملا کر آج اس کی پروازیں زائد از 50ہزار ہوگئیں۔ یہ کامیابی حاصل کرنے والی وہ ملک کی پہلی ائر لائن ہے ۔