٭ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے ایسے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں گھریلو تشدد میں اضافہ ہوا اور خواتین شکایات درج کرانے سے تک قاصر رہیں ۔ سمرتی نے کہا کہ ہر ریاست میں پولیس لائن کارکرد ہے ، ہر ریاست کے ہر ضلع میں ایک ہی جگہ بحران سے نمٹنے کے مراکز واقع ہیں ۔ انہوں نے بعض این جی اوز کے سروے مسترد کردیئے جو بتاتے ہیں کہ 80فیصد خواتین گھروں میں مارپیٹ کانشانہ بنی ۔
