لاک ڈاؤن پر عمل آوری کرتے ہوئے کورونا وائرس سے حفاظت ممکن

   

اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کی بانسواڑہ میں عہدیداروں کے ہمراہ کانفرنس
بانسواڑہ۔/3 اپریل، (سیاست نیوز) بانسواڑہ ٹی آر ایس پارٹی کیمپ میں اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی کی عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ چین میں پیدا ہونے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہمارے ملک میں ہزاروں افراد متاثر ہیں۔ اس طرح ملک کی ریاستوں میں تقریباً 1420 افراد متاثر ہیں اور 50 افراد سے زائد فوت ہونے کی خبر ہے۔ پوچارام نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں 70 افراد اس کورونا وائرس میں مبتلاء ہیں جن میں 6 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ لاک ڈاؤن پر عمل آوری کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں میں محفوظ رہیں کیونکہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عوام سے ہاتھ جوڑ کر التجا کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام پر زور دے کر کہا کہ کاماریڈی میں 6 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی خبر ہے لیکن 3افراد طبی معائنہ کے بعد غیر متاثر پائے گئے۔اس طرح سے ایک اور فرد کی رپورٹ آنے والی ہے ۔ بانسواڑہ حلقہ کورونا وائرس سے محفوظ ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں پر سختی سے نوٹ لیتے ہوئے کہا کہ ہم کو چاہیئے کہ لاپرواہی نہ کریں۔ کورونا وائرس ہو یا اور کوئی خطرناک بیماری کسی کو ہونے کی اطلاع حاصل ہونے پر فوری ان افراد کو گاندھی ہاسپٹل طبی معائنہ کی غرض سے منتقل کریں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یہ لاک ڈاؤن15 اپریل تک جاری ہے لہذا عوام جس طرح سے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے حکومت کے اعلان پر اپنے گھروں میں محفوظ تھے اسی طرح محفوظ رہیں ۔ اس موقع پر ایس پی کاماریڈی شیوتا ریڈی، ضلع کلکٹر شرت، آر ڈی او راجیشور، ڈی ایس پی بانسواڑہ دامودھر ریڈی، ڈی سی سی بی صدر پوچارم ،بھاسکر ریڈی، بلدیہ کمشنر سوامی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔