نئی دہلی : کورونا وباء کی وجہ سے اسکول تقریباً ایک سال سے بند ہے اور بچے اپنے گھروں میں قید ہیں ۔ اس سے بچوں کی جسمانی صحت پر نمایاں اثر پڑا ہے ۔ ایک سروے سے انکشاف ہوا کہ دہلی میں 51 فیصد بچوں کو باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) کے معاملہ میں پریشان کن صورتحال کا سامنا ہے ۔ ایسے بچے بنگلور اور چینائی میں بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔