مرکزی حکومت نے ریاستوں کو ہدایت کی ہے کہ لاک ڈاؤن کو آہستہ آہستہ کھولنے کے عمل میں احتیاط ضروری ہے۔ لاک ڈائون ختم کرنے کے دوران کئی جگہوںپربازاروں میں بھیڑ بھاڑجمع ہونے، اور سڑکوں پر جام جیسی صورتحال کے درمیان یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ کی وزارت کی طرف سے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے خط میں ٹیسٹ ٹریک اینڈ ٹریٹ اور کوویڈ ویکسی نیشن کے فارمولے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوویڈ گائیڈ لائن کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے بھی کہا گیا ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے ریاستوں کو لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ کورونا کے چین کو توڑنے کے لیے اینٹی کوویڈ 19 ویکسی نیشن بہت ضروری ہے۔ ایسی صورتحال میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنا چاہیے۔ داخلہ سکریٹری نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران بہت ساری ریاستوں اور مرکزکے کے زیرانتظام علاقوں میں انفیکشن کے واقعات میں اضافہ درج ہوا ہے، بہت ساری ریاستوں نے انفیکشن کی روک تھام کے لیے دوبارہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔