لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی ماتھے پر لگا کالا ٹیکہ

   

Ferty9 Clinic

جونپور،18اپریل(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع جونپور میں پولیس نے آج لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے و الوں کے ماتھے پر کالا ٹیکا لگا کر ان کی سرزنش کی۔ اطلاع کے مطابق لاک ڈاؤن اور سماجی تال میل میں دوری کا پورے شہر میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف پولیس کافی سخت ہے ۔ کوتوالی تھانہ علاقے کے تحت ستہٹی تراہے پر صبح 11بجے خصوصی مہم چلا کر لاک ڈاؤن اور سماج فاصلے میں دوری قائم کرنے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ان کے ماتھے پر کالا ٹیکہ لگا کر ان کی سرزنش کی گئی۔پولیس نے کہا کہ ٹیکہ لگانے کا مقصد دیگر افراد کو پیغام دینا ہے کہ لاک ڈاؤن پر مکمل عمل کریں، خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف بھی یہی کاروائی کی جائے گی۔