لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سینکڑوں گرفتاریاں

   

نئی دہلی ؍ کولکاتا ۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں چہارشنبہ کو لاک ڈاؤن احکام کی خلاف ورزی پر 3473 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے زائد از 200 کیس درج رجسٹر کئے گئے۔ پولیس نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا نفاذ انوکھے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ہے جو قومی دارالحکومت میں 1561 افراد کو متاثر کرتے ہوئے 30 جانیں لے چکا ہے۔ اس دوران کولکاتا میں حکام نے بتایا کہ مغربی بنگال کے مختلف حصوں میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر سینکڑوں افراد تحویل میں لئے گئے۔ صرف دارالحکومت کولکاتا میں ہی زائد از 700 لوگوں کو حراست میں لیا گیاہے۔