لاک ڈاؤن کی وجہہ مہاجر مزدوروں کا براحال۔ ویڈیو

,

   

کرونا وائرس کی وباء سے بچنے کے لئے ملک کی درالحکومت دہلی کے بشمول سارے ہندوستان میں مرکزی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیاگیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے کام کاروبار بند ہیں جس کی وجہہ سے یومیہ پر اجرت پر کام کرنے والے مہاجر مزدوروں کا برا حال ہوگیاہے۔

مرکزی حکومت نے 21دنوں تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے‘ جس کے پیش نظر مہاجر مزدوروں کی یقینی بے روزگاری کی وجہہ سے بے چینی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

پچھلے چند دنوں سے سوشیل میڈیا اورقومی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کئی ایسی تصویریں اور ویڈیو ز گشت کررہے ہیں جس میں مہاجر مزدوروں کو اپنے آبائی مقام پر جانے کے لئے پیدل سفر کا سہارا لینا پڑرہا ہے۔

چونکہ لاک ڈاؤن کی وجہہ سے پبلک اور خانگی ٹرانسپورت بند ہیں تو لوگ سینکڑوں کیلو میٹر کی مسافت پیدل چل کر طئے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

حالانکہ مغربی بنگال‘ اترپردیش‘ بہار‘ جھارکھنڈ‘ ہریانہ جیسی ریاستوں اور مرکز کے زیر اقتدار علاقوں کے چیف منسٹران نے مرکزی او ر دہلی حکومت سے گوہار لگائی ہے کہ وہ اپنی ریاستوں سے دہلی میں کام کی تلاش میں ائے مزدوروں کی دیکھ بھال کا انتظام کریں۔

کئی ریاستوں کی جانب سے دہلی حکومت کو مدد کی پیشکش بھی کی گئی ہے اور روٹی روزی کے لئے ہجرت کرکے جانے والے مزدوروں کو واپس لانے کے لئے بس خدمات کی بھی شروعات کی ہے۔

دہلی کے آنند وہار بس اسٹیشن کا ایک ویڈیو نیوز ایجنسی اے این ائی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈ ل پر شیئر کیاہے جس میں مہاجر مزدوروں کی بڑی تعداد اپنے اہل وعیال کے ساتھ قطار میں کھڑی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ کس طرح اپنی زندگیو ں کے ساتھ کھیل کر اپنے اپنے گاؤں جانے پر مجبور ہیں۔