لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ مسائل کی سماعت

   

عہدیداروں کے ساتھ رکن اسمبلی ایل بی نگر کا منفرد اقدام
حیدرآباد۔/30اپریل، ( سیاست نیوز) لاک ڈاؤن کے نتیجہ میں عوامی مسائل کی سماعت اور یکسوئی کے سلسلہ میں رکن اسمبلی ایل بی نگر بی سدھیر ریڈی نے ڈیجیٹل طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ عوامی مسائل کی سماعت کا آغاز کیا اور ان کی یکسوئی کا تیقن دیا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ وہ عوامی مسائل عہدیداروں تک پہنچارہے ہیں۔ عوامی مسائل کی سماعت کیلئے مقررہ ویڈیو کانفرنس میں علاقہ کے کارپوریٹرس اور عہدیداروں نے شرکت کی جن میں سرینواس راؤ، پراوین، سنگیتا، ترومل ریڈی، ساگر ریڈی، وٹھل ریڈی اور زونل کمشنر اوپیندر ریڈی کے علاوہ مختلف محکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے۔ اسی دوران رکن اسمبلی اپنے چیریٹبل ٹرسٹ کے ذریعہ حلقہ میں غریبوں کے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات و کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ غریبوں پر خرچ کررہے ہیں۔ اسی دوران مقامی قائدین نے ریلیف کے کاموں کیلئے ایک لاکھ 999 روپئے کا چیک ٹرسٹ کو پیش کیا۔ یہ چیک رکن اسمبلی کی اہلیہ کملا سدھیر ریڈی کے حوالے کیا گیا۔ ٹرسٹ کے ذریعہ مختلف فلاحی کام انجام دیئے جاتے ہیں۔