لاک ڈاؤن کے دوران کنٹانمنٹ میں پولیس کی انوکھی مہم

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : الوال پولیس کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران کنٹانمنٹ علاقوں میں انوکھی مہم جاری ہے ۔ پولیس نے عوام سے حواہش کی کہ وہ اپنے گھروں کے اندر رہیں اور پولیس تمہاری ضروریات کو پورا کرے گی ۔ تاہم ساتھ ہی الوال پولیس نے عوام سے درخواست کی کہ وہ انہیں ساتھ ہی انتباہ بھی جاری کیا ہے ۔ ایک کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے دوسری طرف قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی جارہی ہے ۔ کمشنر پولیس سائبر آباد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے الوال پولیس کے انسپکٹر مسٹر یادگیری نے آج الوال کنٹانمنٹ علاقوں میں گھر گھر دورہ کیا اور مائیک کے ذریعہ اعلان کرتے ہوئے عوام سے درخواست اور انہیں کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاؤن کی ضرورت کو عوام سمجھنا چاہئے اور عوام کو غیر ضروری اپنے مکانات سے باہر نہیں نکلنا چاہئے ۔ انسپکٹر الوال یادگیری نے عوام سے درخواست کی کہ وہ سوائے میڈیکل ایمرجنسی کے اپنے مکانات سے باہر نہ آئیں غیر ضروری مکانات سے باہر آنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا جائے گا ۔