لاک ڈاؤن :گھر کو کرایہ کیلئے دیا تو 8 مالکین کیخلاف مقدمہ درج

   

نئی دہلی۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے شمال مغربی دہلی کے علاقہ مکرجی نگر پولیس اسٹیشن نے لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ کو کرایہ کیلئے مجبور کرنے والے 8 مالکین مکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دفعہ 188 کے تحت یہ مقدمات دائر کئے گئے ہیں۔ مکرجی نگر علاقہ تعلیمی مرکز کی حیثیت سے مصروف ہے جہاں سیول سرویس اور دیگر مسابقتی امتحانات میں حصہ لینے والے طلبہ کو تیاری و تربیت کیلئے کلاسیس چلائی جاتی ہیں۔