لاک ڈاون،ایک شخص نے 3.4لاکھ روپئے کرایہ معاف کردیا

   

حیدرآباد 12 اپریل (یو این آئی) لاک ڈاون کے پیش نظر حیدرآباد کے ایک شخص نے کرایہ داروں کا کرایہ معاف کردیا۔بالانگر علاقہ کے رہنے والے بی بالالنگم کی تین عمارتیں ہیں۔ان کے زیادہ تر کرایہ دار بہار کے مزدور ہیں جو صنعتی علاقہ میں ایک بیڈ روم کے مکان میں رہتے ہیں۔بالالنگم نے لاک ڈاون کے موقع پر ان کی مالی صورتحال کو سمجھ کر 75کرایہ داروں کے 3.4لاکھ روپئے کے کرایہ کو نہ صرف معاف کردیا بلکہ اپنی طرف سے اے پی اور تلنگانہ میں 250خاندانوں میں 2.5لاکھ روپئے بھی تقسیم کئے ۔بالالنگم کا تعلق راجنا سرسلہ ضلع سے ہے ،ان کا 2005سے بالانگر علاقہ میں میکانیکل ورکشاپ ہے ۔پہلی مرتبہ انہوں نے لوگوں کی مدد نہیں کی بلکہ انہوں نے میرٹ طلبہ کو اسکالرشپ منظور کی اور پانی کا پلانٹ بھی نصب کروایا۔انہوں نے آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال کے موقع پر ورکرس کے خاندانوں کی مدد بھی کی۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کی توسیع ہوئی ہے اور کرایہ داروں کا کرایہ معاف کرتے ہوئے ان کوراحت پہنچانے کے بارے میں انہوں نے سونچا۔انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ ماہ کا بھی کرایہ معاف کرنے کے بارے میں سونچ رہے ہیں۔